ایس بی آئی کارڈ میں ربط کے بغیر موبائیل فون پیمنٹ

   

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایس بی آئی کارڈ نے صارفین کیلئے ایک نئی سہولت کا آج آغاز کیا۔ ایس بی آئی کارڈ پے کو استعمال کرتے ہوئے کسٹمرس کسی ربط کے بغیر نیئر فیلڈ کمیونکیشن پہ ادائیگیاں کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں اپنے موبائیل کو محض ایک جنبش دینے کی ضرورت ہوگی۔ یعنی کسٹمرس کو کریڈٹ کارڈ کو اصلاً استعمال کرنے یا پن درج کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔