امرتسر: شرومنی اکالی دل کے سرپرست اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے دفتر کے تیجا سنگھ سمری ہال میں آج ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔۔ تعزیتی اجلاس کے بعد شرومنی سمیتی کے دفاتر دوپہر میں بند کر دیئے گئے جو کہ 27 اپریل کو بھی بند رہیں گے ۔شرومنی سمیتی کے دفتر میں تمام ملازمین کی طرف سے منعقدہ تعزیتی اجلاس کے دوران مول منتر اور گرو منتر کے ساتھ پوجا کی گئی۔ اس موقع پر شرومنی سمیتی کے عہدیداروں نے پرکاش سنگھ بادل کی پنتھ خدمات کو یاد کیا۔ایس جی پی سی کے سکریٹری پرتاپ سنگھ نے آج کہا کہ پرکاش سنگھ بادل سکھ سیاست کے ایک ممتاز رہنما تھے ، جنہوں نے ہمیشہ پنجاب کے لوگوں کے لیے کام کیا۔