نئی دہلی24جنوری(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے درج فہرست ذات و قبائل (ظلم کے روک تھام)قانون کو پرانی شکل میں لانے سے متعلق ترمیمی ایکٹ پر پابندی لگانے سے جمعرات کو فی الحال انکار کردیا۔جسٹس ارجن کمار سکری کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے 20مارچ کے فیصلے کے خلاف دائر مختلف عرضیوں کی سماعت اس معاملے میں مرکزی حکومت کی پہلے سے ہی زیرالتوا ترمیم کی درخواست کے ساتھ کریں گے ۔بینچ نے اس معاملے کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے پاس بھیج دیا تاکہ نئی بینچ تشکیل ہوسکے ۔