ایس سی ایس ٹی ہر خاندان کو دو لاکھ روپئے اسکیم کے سی آر کے زیر غور

   

حیدرآباد۔/6 مارچ( سیاست نیوز)چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ آنے والے لوک سبھا چناؤ میں درج فہرست اقوام اور قبائل کو لبھانے کیلئے ہر ایس سی ایس ٹی خاندان کو دو لاکھ روپئے فراہم کرنے کی اسکیم کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہر خاندان کو دو لاکھ روپئے یکمشت دیئے جائیں گے یا اقساط میں ادائیگی کی جائے گی ۔ کے سی آر پہلے ہی ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد اسکیم رعیتو بندھو کے ذریعہ غیر معمولی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔