ایس سی گرگ کا آئی اے ایس کی حیثیت سے استعفیٰ

   

٭ نئی دہلی : سینئر سرکاری عہدیدار سبھاش چندر گرگ نے جمعرات کے دن رضاکارانہ سبکدوشی کی درخواست آئی اے ایس کے عہدہ سے پیش کردی۔ وہ 31 اکٹوبر سے کارگذار تھے ۔ ان کا تقرر معتمد برقی کی حیثیت سے کیا گیا تھا۔ وہ 1983ء بیاچ کے راجستھانی عہدیدار ہیں اور معتمد معاشی امور و فینانس ، تخفیف سرمایہ کاری رہ چکے ہیں۔ اے چکربورتی نے محکمہ معاشی امور میں ان کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔