لکھنؤ ۔ اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے ریاست میں حکمراں جماعت بی جے پی و مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے درمیان خفیہ تال میل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ ان دونوں کے درمیان کھلی تال میل کی وجہ سے ہی یوگی حکومت کو منمانی کرنے کے لئے واک اوور ملا ہوا ہے ۔مایاوتی نے ایس پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایس پی اپنے برے کاموں کی بدولت اپنی عوامی مقبولیت کھو چکی ہے ۔ انہوں نے ایس پی پر مجرمین سے خفیہ تال میل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا‘ایس پی یوپی میں اپنی عوامی مقبولیت کھوتی جارہی ہے ۔ خاندان، پارٹی و ان کے اتحاد میں آپسی جھگڑے ، کھینچ تان اور جرائم پیشہ افراد سے ان کی کھلی ملی بھگت و جیل میں ملنے وغیرہ کی خبریںمیڈیا میں عام ہیں تو پھر لوگوں میں مایوسی کیوں نہ ہو۔