ایشیا کو 2020 میں ریکارڈ گرمی کا سامنا رہا: اقوام متحدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے موسمیاتی تبدیلی کے کانفرنس کاپ 26 سے قبل کہا ہے کہ 2020 ایشیا کا ریکارڈ گرم ترین سال تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو سالانہ رپورٹ ’اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ چینج ان ایشیا‘ میں اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ اس خطے کا ہر حصہ متاثر ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں شدید موسم اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایشیا میں نہ صرف ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے۔اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔’خوراک اور پانی کے عدم تحفظ کے ساتھ، صحت کو درپیش خطرات اور ماحولیاتی انحطاط کے باعث پائیدار ترقی خطرے سے دوچار ہے۔