ایشیا کپ: بارش کے باعث ہند۔پاک میاچ بغیر نتیجہ ختم‘ دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ دیا گیا

   

کینڈی( سری لنکا) ایشیا کپ کے آج کھیلے گئے اہم میاچ کو بارش کے باعث بغیر نتیجہ کے ختم کرنا پڑا ۔سری لنکا میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان یہ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ قبل ازیں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ہندوستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جیت کیلئے پاکستان کو 267 رنز کا نشانہ ملا تھا تاہم بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہوسکی اور میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا، اس طرح پاکستان نے سوپر 4 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔اس سے قبل انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انڈین بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی، کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر أؤٹ کیا، انڈیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی ۔اس موقع پر ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر دباؤ کے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولرز کو چاروں طرف شاٹس لگائے۔204 کے مجموعی اسکور پر ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے جب کہ کچھ دیر بعد ہاردک پانڈیا بھی 87 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد انڈیا کی بقیہ وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی گئیں اور پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔