ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرایا

   

لاہور : ایشیا کپ ون ڈے کے گروپ بی کے آج کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو با آسانی 89 شکست دے دی۔بنگلہ دیش کے 335 رنز کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 245 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ابراہیم زادران 75 اور کپتان حشمت اللہ نے 51 رنز بنائے۔ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیاٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 334رنز بنائے۔ مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کو گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ میں رہنے کیلئے آج افغانستان کیخلاف میچ جیتنا لازمی تھا۔