ایغوروں کے مراکز بند کرنے 20ممالک کے سفراء کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

سڈنی 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) 20 ممالک کے سفیروں نے ایک مکتوب کے ذریعے چین سے ایغوروں کے حراستی مراکز بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس خط میں ایغور مسلم اقلیت کے ان مراکز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور چین سے ملکی و بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے ساتھ انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ بیجنگ نے ان مراکز کو تعلیمی اور تربیتی سینٹرز کا نام دیا ہے۔ یہ مکتوب تحریر کرنے والے بیس ممالک میں آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور جاپان کے سفیروں کے بھی دستخط ہیں۔

ماسکو میں تاتاری مظاہرین گرفتار
ماسکو ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) روسی پولیس نے ماسکو میں سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ کرنے والے تاتاری مظاہرین کو حراست میں لے لیا ۔ مبصر تنظیموں نے بتایا کہ کریمیا سے تعلق رکھنے والے یہ تاتاری اپنے چار ساتھیوں کو دہشت گردی سے جڑے الزامات کے تحت دی جانے والی سزا کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ان کا موقف ہے کہ عدالت کی جانب سے دی گئی سزا غلط ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران 40 سے زائد مظاہرین گرفتار کیے گئے ہیں۔ کریمیا میں رہنے والی تاتاری برادری زیادہ تر مسلم ہے جہاں ان کی آبادی کا تناسب 15 فیصد ہے۔