ایف بی آئی کو پرتشدد مظاہرہ کا اندیشہ

   

واشنگٹن : ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر واشنگٹن سمیت 50 امریکی ریاستوں میں پرتشددمظاہرے ہو سکتے ہیںخبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایف بی آئی نے پیر کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے یہ مظاہرے، پچھلے چہارشنبہ کو کیپٹل پر ہونے والے حملے سے زیادہ پرتشدد ہو سکتے ہیںامریکی دارالحکومت کی حفاظت کے لیے نیشنل گارڈ کو 15 ہزار سے زائد اہلکار واشنگٹن بھیجنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 24 جنوری تک واشنگٹن مونومینٹ میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔نیشنل گارڈ بیورو کے چیف، جنرل ڈینیل ہوکینسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ سینچر تک 10 ہزار اہلکار واشنگٹن پہنچ جائیں گے۔ یہ سپاہی سکیورٹی، لوجسٹک اور کمیونکیشنز میں مدد فراہم کریں گے۔جنرل ڈینیل نے مزید کہا ہے کہ اگر مقامی انتطامیہ نے درخواست کی تو نیشنل گارڈ کے ان اہلکاروں کی تعداد 15 ہزار تک بھی جا سکتی ہے۔تاہم ایک امریکی ایوان رکن نے پینٹاگون سے مزید اقدامت اٹھانے کو کہا ہے۔ سینٹر کرس مرفی نے کہا ہے ‘یہ واضح نہیں ہے کہ نیشنل گارڈ قومی دارالحکومت کی حفاظت کے لیے کافی ہو گی کہ نہیں اور یہ کہ فعال فوجیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔