سکرامنٹو : دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں کئی بار پہلے نمبر آنے والے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ایلون مسک کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر ف?ل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں ٹوئٹر فالوورز کی جانب سے اپنی رائے دینے کا بھی کہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر فالوورز سے اپنی کمپنی کے شیئرز بیچنے سے متعلق ایک سوال پوچھا تھا۔