ایلون مسک کا دورہ چین‘ اہم قائدین سے ملاقات

   

بیجنگ: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اتوار کو ایک غیر اعلانیہ دورے پر بیجنگ پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کی۔ گزشتہ ہفتے ہی مسک نے ہندوستان کا اپنا طے شدہ دورہ اچانک منسوخ کر دیا تھا۔ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ایک غیر اعلانیہ دورے پر اتوار کے روز بیجنگ پہنچے، جہاں وہ سیلف ڈرائیونگ سافٹ ویئر لانچ کرنے اور ڈیٹا کو بیرون ملک منتقل کرنے کی اجازت کے حوالے سے چین کے سینیئر حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ یہ ملاقات بیجنگ میں ہوئی۔ اس دوران لی چیانگ نے ایلون مسک کو بتایا کہ چین میں ٹیسلا کی ترقی کو امریکہ چین اقتصادی اور تجارتی تعاون کی کامیاب مثال قرار دیا جا سکتا ہے۔لی چیانگ، چینی صدر ژی جن پنگ کے بعد ملک کے دوسرے سب سے بااثر رہنما ہیں۔