’ آرٹس فار اے کاز ‘ کے ذریعہ یتیم خانہ کے بچوں کی مدد کے لیے فنڈ اکٹھا کیا گیا
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : ایلیٹ انٹرنیشنل اسکول ، منی کونڈا میں چلڈرنس ڈے ایک منفرد اور با مقصد انداز میں منایا گیا ۔ چلڈرنس ڈے کو ایک مقصد سے منانے کے لیے ایلیٹ انٹرنیشنل اسکول کے آرٹس کلب ، آرٹ ایلیٹ کی جانب سے ’ آرٹس فار اے کاز ‘ کا اہتمام کیا گیا جو بچوں کی چیریٹی کے لیے ایک فنڈریزنگ (فنڈ اکٹھا کرنے والا ) ایونٹ ہے ۔ اس پروگرام کا آغاز صبح تقریبا 10 بجے ہوا ۔ اس ایونٹ کو ’ بچوں کے لیے بچے ‘ کے نظریہ سے منعقد کیا گیا جہاں اس اسکول کے بچوں نے ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے اپنا اہم رول ادا کیا ۔ اس مرتبہ طلبہ نے اسکول میں ہونے والے متاثر کن ورکشاپس میں شرکت کے لیے اولیاء طلباء گرانڈ پیرینٹس اور ان کے بھائیوں کو اعزازی مہمان کے طور پر مدعو کیا تاکہ فنڈ اکٹھا کرنے میں ان کی مدد ہو ۔ بڑوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ورکشاپ کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا بشمول کینوس پینٹنگ ، ویز پینٹنگ اور کلے ماڈلنگ ۔ اس پروگرام کے ایک سیکشن میں ایک آرٹ نمائش منعقد کی گئی جس میں طلبہ نے ان کی جانب سے بنائے گئے پینٹنگس اور آرٹ ڈیکور ایٹمس فروخت کئے ۔ تقریبا 150 طلبہ نے منفرد آرٹ ڈیکورس اور پینٹنگس بنائے تھے جن کی نمائش کی گئی جس میں جملہ 100 پینٹنگس اور 75 آرٹ ڈیکور ایٹمس تھے ۔ اس موقع پر آرٹ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد مہمانوں سے مخاطب کرتے ہوئے یلیٹ انٹرنیشنل اسکول کے چیرمین شیخ کریم باشاہ نے کہا کہ اس ایونٹ کو منعقد کرتے ہوئے ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے ۔ آرٹ فار کاز ، یلیٹ انٹرنیشنل اسکول کے دو اہم اقدار کو پروان چڑھاتا ہے جس کی ہم ہمارے طلبہ کو ترغیب دیتے ہیں اور اس سلسلہ میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ پہلی بات یہ کہ کمیونٹی کی مدد کریں اور دوسرے افراد میں ماحولیات سے متعلق بیداری پیدا کریں ۔ مسٹر کریم باشاہ نے کہا کہ اس ایونٹ کو منعقد کرنے کا اصل مقصد ایک یتیم خانہ کے لیے پیسہ اکٹھا کرتا ہے اور طلبہ نے ان کی جانب سے منعقد کئے گئے ورکشاپس اور آرٹ نمائش کے ذریعہ 34,585 روپئے اکٹھا کیے ۔ یہ طلبہ ضروری اشیاء خریدیں گے جن کی ان بچوں کو ضرورت ہوسکتی ہے ۔ ایلیٹ انٹرنیشنل اسکول کو منی کونڈا ، حیدرآباد میں شیخ کریم باشاہ نے قائم کیا ہے ۔ یہ اسکول کیمبرج (CAIE) سے سنٹر نمبر : IA040 کے ساتھ ملحقہ ہے ۔۔