نئی دہلی۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ونے وشوم نے ’بھارتیہ جیون بیمہ نگم‘ کی نجکاری کی شدید مخالفت کرتے ہوئے قومی املاک کی فروخت پر وسیع پیمانہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔وشوم نے منگل کو راجیہ سبھا میں عام بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت قومی املاک کی فروخت پر آمادہ ہے ، اس پر وسیع پیمانہ پر بحث کرائے جانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل آئی سی نے ملک میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ اس سے مڈل کلاس کو سوشل سیکورٹی ملی ہے ، اس نے سماج کو مدد کی ہے ۔ حکومت کی ایسی کوششوں سے بھارت ماتا دکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بے روزگاری بڑھ کر آٹھ فیصد ہو گئی ہے ۔