جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے شاہپور اور کرنی سیکٹروں میں جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ میں ایل او سی کے شاہپور اور کیرنی سیکٹروں میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔