ایل بی اسٹیڈیم آج وزیراعظم کا جلسہ ‘ ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد ۔ /31 مارچ (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کی ایل بی اسٹیڈیم میں انتخابی مہم میں شرکت کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں ۔ یکم اپریل کو شام 6.30 بجے تک احکامات عمل میں رہیں گے ۔ اے آر پٹرول پمپ جنکشن سے وی جے آر مجسمہ کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ نامپلی کی سمت کردیا جائے گا جبکہ عابڈس اور گن فاؤنڈری کی ٹریفک کو بی جے آر مجسمہ اور ایس بی آئی گن فاؤنڈری کی سمت کردیا جائے گا ۔ بشیرباغ جنکشن سے جی پی او عابڈس سے جانے والی ٹریفک کا رخ بشیر باغ جنکشن ، حیدر گوڑہ اور کنگ کوٹھی روڈ کی سمت کردیا جائے گا ۔ اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے بشیرباغ کی سمت جانے والی ٹرفک کا رخ حمایت نگر وائی جنکشن کی سمت کردیا جائے گا ۔ راج محلہ روڈ اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس کی سمت جانے والی ٹریفک کا رخ وائی ایم سی اے اور کنگ کوٹھی کی سمت کردیا جائے گا ۔ کنگ کوٹھی تا بشیر باغ جانے والی ٹریفک کا رخ بھارتی ودیا بھون ، کنگ کوٹھی چوراہا اور تا ج محل کی سمت کردیا جائے گا ۔