حیدرآباد۔ آلودگی پر قابو پانے اور صاف ماحول فراہم کرنے ایل بی نگر میں ایک فلائی اوور کے نیچے کھلی جگہ پر جلد ہی آکسیجن پارک قائم کیا جائیگا ۔ یہاں 38 اقسام کے پودے لگائے جائیں گے ۔ مجوزہ آکسیجن پارک کامینینی فلائی اوور ایل بی نگر کے نیچے بنایا جائیگا ۔ پارک میں جملہ 38 اقسام کے 34,329 پودے لگائے جائیں گے ۔ اس پارک کے قیام پر تقریبا 50 لاکھ روپئے خرچ کا تخمینہ ہے ۔ سارے علاقہ کو سبز فینس سے گھیرا جائیگا تاکہ کسی کو بھی پارک میں داخل ہونے کا موقع نہ مل سکے۔ جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے بموجب 390 میٹر کی کھلی جگہ 784 میٹرس کا واکنگ ٹریک ‘ بیٹھنے کی سہولت اور علیحدہ پارکنگ سہولت بھی کامینینی فلائی اوور کے دونوں جانب فراہم کی جائے گی ۔ حکام نے مزید بتایا کہ ایک ٹیم ان پودوں کی ریسرچ کر رہی ہے جو زیادہ آکسیجن دیتے ہیں۔ نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس اڈمنسٹریشن کے بموجب تقریبا دو درجن پودے ایسے ہیں جو انڈور اور آوٹ ڈور ماحول کو صاف کرتے ہیں۔ ان پودوں کا انتخاب کرکے پارک میں نشو و نما دی جائیگی ۔