ایل بی نگر میں خوفناک سڑک حادثہ ، نوجوان لڑکی ہلاک

   

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جو اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ پرینکا گاڈے جو شولاپور مہاراشٹرا سے تعلق رکھتی تھی ۔ اپنے ساتھی روہت کمار کے ساتھ فلم سٹی دیکھنے جارہی تھی ۔ پولیس کے مطابق آج صبح کے اولین اوقات پرینکا نامپلی سے اپنے ساتھی روہت کی موٹر سایئکل پر سوار ہوئی اور جیسے ہی یہ لوگ ایل بی نگر علاقہ پہونچے ایل بی نگر میٹرو ا سٹیشن کے قریب ایک گاڑی نے ان کی موٹر سائکل کو ٹکر دے دی اور دونوں موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑے اس دوران گاڑی نے پرینکا کو روند دیا جو ہلاک ہوگئی۔ ایل بی نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع