ایل ٹی فوڈز نے شاہ رخ خان کے ساتھ دعوت باسمتی کے لیے عالمی مہم کا آغاز کردیا

   

نئی دہلی : 12 مارچ (راست) ایل ٹی فوڈ لمیٹڈ جو کہ ایک عالمی ایف ایم سی جی کمپنی ہے، نے اپنے معروف برانڈ دعوت باسمتی کے لیے ایک نئی مہم (FMCG) کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور لیجنڈری اداکارہ زینت امان شامل ہیں۔ معروف ہدایت کار شوجیت سرکار کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی یہ مہم ’’اپنی بہترین صلاحتیں اجاگر کریں‘‘ کے موضوع پر مبنی ہے۔ اس میں دیکھا گیا ہے کہ شاہ رخ خان ہر تفصیل کو مکمل بنانے میں کس طرح محنت کرتے ہیں تاکہ زینت امان کو خاص محسوس کرایا جاسکے۔ یہ مہم دعوت کے اعلی معیار اور روزمرہ کے لمحات کو خاص بنانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ اس مہم کو روایتی اور ڈیجیٹل دونوں پلیٹ فارمز پر متعارف کرایا جائے گا۔ ایل ٹی فوڈز چاول اور چاول پر مبنی مصنوعات کے عالمی ماہرین میں شمار ہوتی ہے اور ہندوستان، امریکہ، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطی سمیت 80 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے۔ مالی سال 2024ء میں کمپنی کی آمدنی 7822 کروڑ روپئے رہی۔ ایل ٹی فوڈز ’’فارم ٹو فورک‘‘ ماڈل پر کام کرتی ہے اور ہندوستان، امریکہ اور یورپ میں جدید پروسیسنگ یونٹس اور عالمی سپلائی چین حبز کے ذریعہ اپنے معیاری مصنوعات کی ترسیل کو یقینی بناتی ہے۔