ایمرجنگ ٹکنالوجی کی حکومت مکمل حوصلہ افزائی کرے گی

   

بیگم پیٹ ایرپورٹ کو اپوزیشن یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے ٹی آر کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعہ ادویات کی سربراہ کی جارہی ہے۔ آج کا دن تاریخی دن ہے جس کو سنہرے الفاظ میں تحریر کیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ٹکنالوجی کے استعمال کے معاملے میں چیف منسٹر کے سی آر ہمیشہ مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور تلنگانہ حکومت مکمل تعاون و اشتراک کرتی ہے۔ عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ٹکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔ وقارآباد میں ’’میڈیسن فرم اسکائی‘‘ پراجکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ایمرجنگ ٹکنالوجی کے فروغ کے معاملے میں حکومت مکمل حوصلہ افزائی کرے گی۔ عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ادویات کی سربراہی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایمرجنسی کے وقت ڈرون کے ذریعہ ادویات اور خون وغیرہ سربراہ کیا جاسکتا ہے۔ صرف طبی شعبہ میں ہی نہیں بلکہ دوسرے شعبوں کیلئے بھی ڈرون کی خدمات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ خواتین کی سیکوریٹی کیلئے بھی ڈرون کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ، بدسلوکی کرنے والوں پر ڈرون کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔ مائنگ شعبہ میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو بھی کنٹرول کیا جائے گا۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوتر آدتیہ سندھیا سے اپیل کی کہ بیگم پیٹ ایرپورٹ کو ایرو اسپیس تربیتی مرکز میں تبدیل کریں اور ساتھ ہی اس کو ایویشن یونیورسٹی بنایا جائے۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ کو ایویشن یونیورسٹی میں تبدیل کرنے سے نوجوانوں کو کافی فائدے حاصل ہوں گے۔ N