ایمسٹ کے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ ملتوی کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ میں ریاستی حکومت اور کنوینر ایمسٹ کو ہدایت دی ہے کہ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ ملتوی کریں تاکہ ایمسٹ کامیاب لیکن نااہل قرار دیئے گئے امیدواروں کو داخلوں کیلئے کونسلنگ میں حصہ لینے کا موقع ملے ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد کی دلائل کی سماعت کے بعد یہ احکامات جاری کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ دو دنوں میں احکامات جاری کرے گی جس کے تحت انٹرمیڈیٹ طلبہ کیلئے کوالیفائینگ مارکس میں رعایت دی جائے گی تاکہ وہ ایمسٹ کونسلنگ میں حصہ لے سکیں۔ ہائی کورٹ نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ انجنیئرنگ میں داخلہ کے خواہشمند امیدوار نے درخواست داخل کی تھی۔ امیدوار نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں کونسلنگ میں شرکت کی اجازت دی جائے ۔ انٹرمیڈیٹ طلبہ کے نشانات کی بنیاد پر ایمسٹ کونسلنگ میں اجازت دی جاتی ہے۔