ایمسیٹ کا آج سے آغاز‘ ایک منٹ کی بھی تاخیر پر داخلہ نہیں دیا جائیگا

   

حیدرآباد9مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ‘ اگریکلچر و میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایمسیٹ ) 2023 کا 10 مئی چہارشنبہ سے آغاز ہونے والا ہے ۔ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اگر امیدوار محض ایک منٹ بھی تاخیر سے پہونچتے ہیں تو انہیں امتحانی مرکز میں داخلہ نہیں دیا جائیگا ۔ امتحان کا مارننگ سشن کیلئے صبح 9 بجے اور دوسرے سشن کیلئے سہ پہر 3 بجے آغاز ہوگا ۔ تاہم امتحان ہال میں داخلہ کا آغاز مارننگ سشن کیلئے 8.30 بجے ہوگا اور دوسرے سشن کیلئے 1.30 بجے دن سے داخلہ شروع ہوگا ۔ امیدوار اگر ایک منٹ کی بھی تاخیر سے پہونچیں تو امتحانی مرکز میں داخلہ نہیں دیا جائیگا ۔ ٹی ایس ایمسیٹ 2023 کا اڈمنٹ کارڈ طلبا کو ساتھ لیجانا ہوگا ۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز میں برقی آلات لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ طلبا موبائیل فون ‘ اسمارٹ گھڑی ‘ کیمرے ‘ لیپ ٹاپ ‘ پیجر ‘ ہیڈسیٹ وغیرہ نہیں لے جاسکتے ۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھوں وغیرہ پر کوئی ڈیزائین یا مہندی وغیرہ بھی نہ لگائیں اور اپنے ہاتھ صاف رکھیں تاکہ بائیومیٹرک فنگر پرنٹ کے حصول میں مشکل نہ ہونے پائے ۔ ایمسیٹ کیلئے 3,20,384 طلبا نے رجسٹر کروایا ہے ۔ حکام کی جانب سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ایمسیٹ کے انعقاد کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔