ایمس کے نئے اداروں میں انٹیگریٹڈ او پی ڈی بنائی جائے گی

   

نئی دہلی: آیوش کی وزارت کے خصوصی سکریٹری پرمود کمار پاٹھک نے آجکہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ساتھ مل کر’مجموعی صحت کی دیکھ بھال‘سہولت کی سمت میں کام کیا جا رہا ہے اور جلد ہی نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انٹیگریٹڈ آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ- اوپی ڈی شروع کی جائے گی۔پاٹھک نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں انڈین فارسٹ سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، “وزارت آیوش اور وزارت صحت لوگوں کی مجموعی صحت کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ جلد ہی تمام نئے ایمس میں انٹیگریٹڈ ہیلتھ سسٹم یعنی مربوط مجموعی صحت کی او پی ڈی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید نہ صرف علاج کا طریقہ ہے بلکہ طرز زندگی بھی ہے ۔ مربوط مجموعی صحت میں، مریضوں کو ایک ہی جگہ پر مختلف طبی طریقوں کے فوائد فراہم کیے جا سکتے ہیں۔خصوصی سکریٹری نے کہا کہ سال 2014-15 میں جہاں آیورویدک ادویات کی عالمی مارکیٹ صرف 3 ارب ڈالر تھی وہیں سال 2021 میں یہ 18 ارب ڈالر ہو گئی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آیوروید مارکیٹ جلد ہی 25 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گی۔اندرا گاندھی نیشنل فارسٹ اکیڈمی کے تقریباً 50 انڈین فاریسٹ سروس کے افسران نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کا دورہ کیا۔