ایم ایس جونیئر کالجس طلبہ کی کامیابی کا جشن

   

80 امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ 9 ٹاپرس کو فی کس دیا گیا ایک لاکھ روپئے انعام
حیدرآباد۔ 10 مئی۔ ( پریس نوٹ ) ۔ ایم ایس ایجوکشن اکیڈیمی کے کارپورٹ آفس واقع مانصاحب ٹینک میں آج انٹر میڈیٹ سال دوم کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو تہنیت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انٹر میڈیٹ میں 990 اور اس سے زائد مارکس اسکور کرنے والے طلبہ میں فی کس ایک لاکھ روپئے کے چیک تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر ان کے والدین کو بھی مد عو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایم ایس کے انٹرمیڈیٹ ٹاپرس اور ان کے والدین کی خوشی قابل دید تھی۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان اور وائس چیرپرسن نزہت صوفی خان نے 9 ٹاپرس جنہوں نے 990 یا اس سے زائد مارکس اسکور کیئے ان میں فی کس ایک لاکھ روپئے پر مشتمل چیکس تقسیم کیئے۔ اس موقع پر چیرمین محمد لطیف خان نے کہا کہ 2005 سے ایم ایس جونیئر کالج ٹاپ 10 نام ہونے پر کالجس میں اپنا نام درج کروا رہا ہے جس پر انہوں نے فخر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل 2015 سے انٹرمیڈیٹ میں ایم ایس کے طلبہ 990 مارکس یا اس سے زائد مارکس حاصل کررہے ہیں اور ان طلبہ میں ہر سال ایک لاکھ روپئے انعام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے نیٹ اور آئی آئی ٹی میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مستقبل روشن کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مشورہ دیا۔ محمد لطیف خان نے کہا کہ اس سال انٹرمیڈیٹ سال دوم میں ایم ایس کی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔ اس موقع پر ایم ایس کی انٹر ایم پی سی ٹاپر طالبہ عائشہ فاطمہ نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے ایم ایس کالج کے طریقہ تعلیم کی ستائش کی اور اپنے فیکلٹی اور پرنسپل اور مینجمنٹ کی بھی تعریف کی اور ایم ایس کی طالبہ ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ اور اس موقع پر دوسرے طلبہ نے بھی اسی قسم کے تاثرات کا اظہار کیا۔