ایم ایس کرییٹو کے سفیان خان کو گولڈ میڈل

   

حیدرآباد 7/جنوری: (پریس ریلز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائرکٹر معظم حسین کے بموجب سیتاپھل منڈی سنٹر کے سفیان خان ولد محمد ندیم خان نے کراٹے کے اس عالمی مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد سفیان خان کا سامنا آٹھ ممالک کے کھلاڑیوں سے تھا اوراس نے سی لنکا‘ بنگلہ دیش اور نیپال کے کھلاڑیوں کو شکست دیتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔احمدآباد میں 30 اور 31 ڈسمبر 2018 کو منعقد ہوئی جس میں نو ممالک (سی لنکا‘ بنگلہ دیش‘ نیپال‘ عراق‘ سعودی عربیہ‘ افغانستان‘ ایران‘ بھوٹان اور ہندوستان) کے کھلاڑیوں نے شرکت کیا۔ کامیابی پر ان کے والدین ، کوچ اور اسکول انتظامیہ نے انہیں مبارکباد دی۔