ایم ایس کے طلباء نے 991 نشانات کے ساتھ ایک بار پھر اسٹیٹ ٹاپ رینک حاصل کیا،2 طلباء کو 99%نشانات

,

   

حیدرآباد، 18/جون:۔ (پریس نوٹ ) انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج میں ایم ایس کے طلباء ایک بار پھر 991 نشانات لاکر اسٹیٹ ٹاپ رینک حاصل کیا۔ جبکہ17 طلباء نے 98% نشانات لائے۔تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی طرف سے جاری آج نتائج میں ایم ایس کی مہروز نساء نے BiPC زمرہ میں991 نشانات لاکر اسٹیٹ ٹاپ کا اعزاز حاصل کیا۔جبکہ اقبال النساء زیبا نے 990 نشانات سے دوسرا مقام حاصل کیا۔ ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹر معظم حسین آج پریس کو اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ایس کے 2 طلباء نے ایک بار پھر انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بالترتیب 991اور 990 نشانات لاکر ملت کا سر فخر سے اونچا کردیا۔انہوں نے بتایا کہ امسال سیکنڈ ائیر انٹرمیڈیٹ میں 17 طلباء نے 98% نشانات جب کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائیر میں 7 طلباء نے 98%نشانات حاصل کیا ۔ایم پی سی کیٹگری میں عمتر رحیم حالا نے 987نشانات حاصل کیا ۔ ملحیہ ضیاء موہی الدین نے 981 نشانات اور مہوش نے 980نشانات ، (1مہروز نساء 991 نشانات، (2 اقبال النساء زیبا 990 نشانات، (3 وردھا شمایم 990 نشانات، (4سمیرا محسین987 نشانات، (5حفصہء 986 نشانات، (6سیدہ نورین فاطمہ 985 نشانات، (7سفرینہ ای ایس 985 نشانات، (8صومیہ 985 نشانات، (9زہرہ صباحت985 نشانات، (10مدیحہ احمد 984 نشانات، (11شامنہ پی وی 984 نشانات، (12مہرہ رخسار 983 نشانات، (13مریم تقدیس 981 نشانات، (14سیدہ عدیبہ نوشین 980 نشانات، جبکہ فرسٹ ائیر ٹاپر کی فہرسٹ میں 7 طلباء شامل ہے۔(1 ممتاز خالد 500/490 نشانات، (2 محمد فہد 500/490 نشانات، (3 سید نمیر انجم500/488 نشانات، (4 ثانیہ مہرین 470/465 نشانات، (5 سمیہ رئیس خاں400/434 نشانات، (6 سمیہ محمد عبدالحکیم 440/434 نشانات، (7 فرحین محمد ہشمت 440/434 نشانات ایم ایس کے چیرمین محمد عبدالطیف خان نے کہا کہ ایم ایس کی شروع سے ہی یہ کوشش رہی کہ ایم ایس کے طلباء تعلیم کے میدان میں سر فہرست رہیں ۔ انہوں نے اس کامیابی پر طلباء ، اولیائے، طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ ٹاپ رینک کی اعلیٰ نشانات لانے میں طلباء کی تعداد میں بھی سال با سال اضافہ ہو جاتا رہا ہے۔ اور پورا سہرا ہمارے طلباء اور اساتذہ کو جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ایم ایس کے 1106 طلباء نے 90% سے لیکر 98% فی صد کے نشانات حاصل کیا تھا۔جب کہ 20 طلباء نے 98% سے اوپر نشانات لائے۔ دو طلباء نے 987 نشانات کے ساتھ اسٹیٹ ٹاپر کا مقام حاصل کیا۔سینئر دائرکٹر معظم حسین نے اولیاء طلباء کو مبارک دی اور کہا کہ اس کامیابی کا سہرا خصوصاً ماؤں کے سر باندھ جائے گا۔ ایم ایس کے مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس نے حالیہ Covid-19 کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنے کو پوری طرح ہم آہنگ کرلیا ہے۔لاک ڈاؤن میں طلباء کی تعلیم کا نقصان نا ہو اسکے لئے ایم ایس نے Technology کا استعمال کرتے ہوئے Blended Learning استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور موجودہ وقت میں سماجی فاصلہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے طلباء کو آن لائن کے ذریعہ کلاسس لی جا رہی ہیں ۔ایم ایس نے اپنی ریسرچ ٹیم کے ذریعہ نصاب کو E-Lessons میں منتقل کردیا ہے تاکہ طلباء تعلیم کو اس نئے ماحول میں تعلیم حاصل کرنے میں کوئی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے ۔مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس مینجمنٹ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ طلباء شاندار نتائج حاصل کریں۔