ایم ایل اے نے پرنسپل کو تھپڑ مارا،عوام برہم

   

منڈیا (کرناٹک)۔کرناٹک میں جے ڈی (ایس) کے ایک ایم ایل اے نے کالج کے پرنسپل کو تھپڑ مارا جوکمپیوٹر لیب کیلئے جاری ترقیاتی کام کے بارے میں واضح جواب نہیں دے پائے تھے۔ پیش آنے والے اس واقعہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔منڈیا کے ایم ایل اے ایم سرینواس نے نلواڑی کرشنا راجہ واڈیار آئی ٹی آئی کالج کے پرنسپل کو عوام کی نظروں کے سامنے بار بار تھپڑ مارا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ لوگوں نے سرینواس کی پرنسپل کے ساتھ بے عزت سلوک کرنے پر تنقید کی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سرینواس اس لیے مشتعل ہوگئے کیونکہ پرنسپل ناگناد تجدید شدہ آئی ٹی آئی کالج کے افتتاح کے دوران لیبارٹری میں کام کے بارے میں معلومات نہیں دے سکے۔جے ڈی (ایس) ایم ایل اے نے اسے ڈانٹا، عجیب سا چہرہ بنایا اور اسے اپنے ساتھیوں اور ایک خاتون سمیت مقامی سیاست دانوں کے سامنے دو بار تھپڑ مارا۔