ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر تلاشی مہم ، 40 لاکھ روپئے ضبط

   

حیدرآباد : /10 مارچ (سیاست نیوز) ایم ایل سی انتخابات کے پیش نظر پولیس نے دونوں شہروں میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے جس کے نتیجہ میں آج 40 لاکھ حوالہ کی رقم ضبط کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایچ ایس آٹو اسٹوڈیو بنجارہ ہلز کے ملازم نندا کشور جاجو جو وہاں پر کیشیئر کی حیثیت سے ملازمت کرتا ہے نے سلطان بازار کے علاقہ ترپ بازار پہنچ کر 40 لاکھ نقد رقم حاصل کرکے وہ اپنے دفتر واپس لوٹ رہا تھا کہ سلطان بازار پولیس کی ٹیم نے اسے شبہ کی بنیاد پر روک لیا اور تلاشی لینے پر حوالہ کی رقم برآمد کی گئی ۔ برآمد شدہ رقم کے ساتھ حراست میں لئے گئے شخص کو محکمہ انکم ٹیکس کے حوالہ کردیا ۔ ب