ایم ایل سی کویتا سے عائشہ فاطمہ کی ملاقات اور مبارکباد

   

نظام آباد /20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خواتین ریز رویشن بل کی مرکزی کابینہ میں منظوری کے بعد رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کو بڑے پیمانے پر مختلف سیاسی ، سماجی قائدین کے علاوہ ارکان اسمبلی ، ریاستی وزراء کے کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں ۔ ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ ، مئیر حیدرآباد ، آرٹی سی چیرمین باجی ریڈی گوردھن ، رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی اہلیہ عائشہ فاطمہ نے کے کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ کے کویتا نے خواتین بل کیلئے جنتر منتر پر دھرنا دیتے ہوئے بی جے پی حکومت کو خواتین بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے مجبور کیا اور اس کا ثمر کے کویتا کو جاتا ہے ۔