امیدواروں کو کالجس کوڈ سے متعلق واقف ہونے پر زور، نعمان مجید اور ڈاکٹر اشفاق احمد کا خطاب
حیدرآباد 8 ستمبر (سیاست نیوز) ایم بی اے میں داخلے کیلئے آئی سیٹ کی ویب کونسلنگ جاری ہے اور ڈگری کامیاب امیدواروں کو کالجس کوڈ سے متعلق واقفیت حاصل کرتے ہوئے داخلے حاصل کرنا ہے۔ کونسلنگ میں اگر انکم سرٹیفکٹ کے ذریعہ داخلہ ہو تو مکمل فیس حکومت ادا کرتی ہے اور فیس صفر ہوجاتی ہے۔ ایم بی اے میں نئے نئے اسپلائزیشن آئے ہیں جیسے ہیلت کیر مینجمنٹ ایک نہایت مؤثر اور اہم ہے جس کے لئے ایم بی بی ایس (میڈیکل گریجویٹ) داخلہ لے کر ہاسپٹل میں اڈمنسٹریٹر بنتے ہیں جہاں ہاسپٹل کا مکمل مینجمنٹ سکھایا جاتا ہے۔ بزنس انالیسز کے علاوہ انٹر پرونرشپ، سیلف ایمپلائمنٹ اور خود مکتفی تجارت کے لئے نہایت مؤثر ہے۔ یوں تو ایم بی اے کو صرف فینانس، مارکٹنگ، آئی ٹی یا HR تک سمجھا جاتا ہے جبکہ نئے کورسیس متعارف ہوئے ان سے واقف ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر نعمان مجید اور ڈاکٹر اشفاق احمد ایم بی اے ڈپارٹمنٹ لاڈس کالج نے یہاں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر آئی سٹ کونسلنگ سیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کیا اور طلباء اور سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ داخلہ کونسلنگ سے حاصل کریں اور کالجس کے نام کوڈ اور وہاں کونسے اسپلائزیشن ہیں اس سے واقفیت پر مسز عمرانہ فاطمہ نے ایم بی اے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پرائیوٹ سیکٹر اور بزنس شعبہ میں شاندار مواقع ہیں۔ بزنس کے لئے انٹرپرونرشپ اچھے رہے گا۔ انھوں نے اپنے کیرئیر میں 17 ممالک کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل تجربہ رکھتے ہیں۔ ماہر تعلیم ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے کونسلنگ کا طریقہ کار بتایا اور ایم بی اے، بی آر اسکول اور قومی، بین الاقوامی امتحانات کی معلومات دیئے۔ ڈاکٹر اشفاق صدر شعبہ مینجمنٹ کے علاوہ ارشاد علی نے مخاطب کیا۔ آخر میں عمرانہ فاطمہ نے شکریہ ادا کیا۔