ایم بی بی ایس سال دوّم کے یونیورسٹی امتحان ملتوی، 12 فروری کو مقرر

   

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل نے ایم بی بی ایس سال دوّم کے 28 جنوری کو منعقدہ پرچہ کو مختلف کالجس میں علیحدہ علیحدہ امتحانی پرچوں کی وجہ ملتوی کردیا گیا تھا اب اس کو 12 فروری کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایم بی بی ایس کا دوسرا سال اہم ہوتا ہے اور 20 ماہ کا ہوتا ہے۔ 11 فروری کو امتحانات ختم ہورہے ہیں۔ طلبہ اور اولیائے طلبہ نے یونیورسٹی حکام سے پرزور مطالبہ کیاکہ وہ 12 فروری کو ملتوی شدہ پرچہ کو منعقد کرنے کے بعد مزید دو تین موقع دیتے ہوئے 14 فروری یا 15 فروری کو منعقد کریں۔