ایم جی ایم واقعہ پر دو ڈاکٹرس معطل ، سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ

   

حیدرآباد۔/31 مارچ، ( سیاست نیوز) ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل واقعہ کا حکومت نے سخت نوٹ لیا ہے۔ جیسے ہی یہ واقعہ منظر عام پر آیا وزیر صحت ہریش راؤ نے برہمی کا اظہار کرکے تحقیقات اور مریض کو موثر طبی امداد فراہم کرنے کی محکمہ صحت کو ہدایت دی جس پر حکام نے مختلف شعبوں کے سربراہوں کی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے آئی سی یو اور ہاسپٹل کے احاطہ کا جائزہ لیا۔ بعد تحقیقات ایک رپورٹ تیار کرکے حکومت کو پیش کی ۔ رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کے ساتھ ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے والے دو ڈاکٹرس کو فوری معطل کردیا۔ ماضی میں ایم جی ایم ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے چندر شیکھر کو مکمل اختیارات فراہم کرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے۔