اندور ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں اندور کے بی جے پی کونسلر عثمان پٹیل نے سی اے اے پر بطور احتجاج اپنا استعفا پیش کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ قانون صرف ایک کمیونٹی کے خلاف تعصب کا مظاہرہ کرتا ہے۔ انھوں نے بی جے پی کو نفرت کی سیاست چلانے کا مورد الزام بھی ٹہرایا۔ ’دی انڈین اکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے عثمان نے کہا کہ انھیں مستعفی ہونے کچھ وقت لگا کیونکہ وہ قانون کو اچھی طرح سمجھنا چاہتے تھے۔