سائوتھمپٹن۔ جیمزاینڈرسن ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں600 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولربن گئے ہیں انہوں نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یہ سنگ عبورکیا۔ جیمز اینڈرشن نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اورآخری دن دوسری اننگز میں کپتان اظہر علی کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔جیمز اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طور پر 600 وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بولر بن گئے اس سے قبل سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن، آسٹریلیا کے شین وارن اور ہندوستان کے انیل کمبلے کو بھی600 وکٹوں کا سنگ میل عبورکرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ مرلی دھرن ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں800 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں، آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ہندوستان کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں۔