نظام آباد :15؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرنشین اردو اکیڈمی تلنگانہ طاہر بن حمدان نے یم اے قیوم ین آر آئی کو عہد آصف جاہی کی قدیم لائبریری باپوجی واچنالیہ کے انتخابات میں رکن عاملہ کی حیثیت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر انکی قیامگاہ پہنچ کر تہنیت پیش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ لائبریری میں موجود اردو زبان کے ذخیرہ سے استفادہ کے لیے اقدامات کریں گے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سید نجیب علی ایڈوکیٹ سابق رکن بورڈ اردو اکیڈمی،مولانا کریم الدین کمال صدر ملت ویلفیئر سوسائٹی،سعید حمدان،امر فاروق،عبود بن حمدان صدر بلاک کانگریس ،عبدالحمید صدر انتظامی کمیٹی مسجد حمیدہ بھی موجود تھے۔