نئی دہلی: مہاراشٹرا کے چیف منسٹر اودھو ٹھاکرے نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ سی اے اے اور این آر سی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی این آر سی نافذ نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں سی اے اے، این آر سی کے تعلق سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مودی نے کہا کہ این پی آر کے ذریعہ سے کسی کو بھی ملک سے باہر نہیں نکالا جارہا ہے۔
— syed Mohammed (@SyedMohammed71) February 22, 2020
ادھو ٹھاکرے بتایا کہ وزیر اعظم نے این آر سی پر بھی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی اپنی شہریت ثابت کرنے کیلئے نہیں کہا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بات کہاں تک درست ثابت ہوتی ہے۔