این آر سی کے ناپاک عزائم : ممتا

   

کولکتہ ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے ٹوئیٹ کیا کہ این آر سی کے عمل نے اس سے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بے نقاب کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب این آر سی کی وکالت کرنے والوں کو قوم کے سوالوں کے جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ناپاک عزائم کے ساتھ کچھ کیا جاتا ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ یہ کام وسیع تر قومی مفاد میں نہیں کیا گیا ہے ۔