این آر سی شہریت بِل عوام کو بے وقوف بنانے لالی پاپ: ممتا

,

   

ڈھوبری 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قومی رجسٹر برائے شہریت (این آر سی) اور شہریت بِل ’’دو لالی پاپس‘‘ ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے آسام کے عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے جمعہ کے دن کہاکہ این آر سی میں 40 لاکھ افراد کے نام چھوڑ دیئے گئے اور یہ صرف ترنمول کانگریس تھی جو عوام کے ساتھ بلالحاظ مذہب و عقیدہ کھڑی رہی۔ ممتا بنرجی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے عوام کی تائید نہیں کی، جن کے نام فہرست میں چھوڑ دیئے گئے تھے لیکن ہم ہمیشہ اُن کے ساتھ تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ صرف مسلم ہی نہیں تھے بلکہ 22 لاکھ ہندو، گورکھے، بہاری، ٹامل، کیرالا اور راجستھان کے عوام این آر سی میں چھوڑ دیئے گئے تھے۔ ہم اِن کے ناموں کی شمولیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ این آر سی کی فہرست کے اعلان کے اندرون دو دن اُنھوں نے آسام کو ایک ٹیم روانہ کی۔ ہمیں ایرپورٹ سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا اور ہراساں کیا گیا۔ شہریت (ترمیمی) بِل ایک اور لالی پاپ ہے جو بی جے پی نے پیش کیا ہے تاکہ آسام کے عوام کو ’’جڑ سے اُکھاڑ کر پھینک دیا جائے‘‘ اور اُنھیں اُن کے حقوق سے محروم کردیا جائے۔ صدر ٹی ایم سی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی جھوٹے ہیں جو عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ 5 سال قبل اُنھوں نے اپنے آپ کو ’’چائے والا‘‘ کہا تھا لیکن اب وہ بھول گئے ہیں کہ چائے کیسے بنائی جاتی ہے اور ’’چوکیدار‘‘ بن گئے ہیں تاکہ غریب عوام کی تمام رقم ہڑپ کرلیں اور اِسے امیروں کے حوالے کردیں۔ مغربی بنگال حکومت بھارت رتن بھوپن ہزاریکا کے لئے حاصل کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے۔ کولکتہ میں اِن کے مکان اور اُن کے مکان تک پہونچنے والی سڑک کو اِس موسیقار کے نام سے موسوم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ اُن کی یاد تازہ رکھی جاسکے۔ وہ اور مغربی بنگال کے عوام اُن کے تمام گیت یاد رکھتے ہیں اور ہم نے اُن کے گھر کو جو خانگی ملکیت ہے حاصل کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ 14 لوک سبھا نشستوں میں سے جو اِس ریاست میں ہے 9 پر کامیابی حاصل کرے گی۔ جہاں رائے دہی ہونے والی ہے۔