این سی پی کے صدر بنے رہیں گے شرد پوار، جذباتی ہوتے ہوئے واپس لیا اپنا استعفی

   

ممبئی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ( این سی پی) کے صدر شرد پوار نے اپنا استعفی واپس لینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این سی پی کے لاکھوں کارکنان کا مطلبہ تھا کہ میں اپنا استعفی واپس لے لوں ۔ ملک بھر سے کئی لوگوں کے فون آئے ، میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں صدر عہدہ سے اپنا استعفی واپس لے رہا ہوں ۔ این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے پہلے کہا تھا کہ پوار نے پارٹی سربراہ کے طور پر عہدہ چھوڑنے کے اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرنے کیلئے مزید وقت مانگا ہے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران شرد پوار نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی توہین نہیں کرسکتا ۔ آپ کے پیار کی وجہ سے مجھ سے استعفی واپس لینے کا مطالبہ اور این سی پی کے سینئرلیڈروں کے ذریعہ پاس تجویز کا میں احترام کررہا ہوں ۔ میں این سی پی کے قومی صدر عہدہ سے ہٹنے کا اپنا فیصلہ واپس لیتا ہوں ۔