حیدرآباد 26 ڈسمبر ( سیاست نیو ز) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے این پی آر کو این آر سی کا پیش خیمہ قرار دینے پر اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا کے ایک گوشے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اس طرح کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ یہ ایک عمدا اور بے بنیاد مہم اپوزیشن کی جانب سے چلائی جا رہی ہے اور اس میں میڈیا کا بھی ایک حصہ سرگرم ہے ۔ یہ لوگ دعوی کر رہا ہے ہیں کہ این پی آر در اصل این آر سی کا ہی پیش خیمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این پی آر اور این آر سی میں کوئی تعلق نہے ہے اور این پی آر در اصل 2021 کی مردم شماری کا ایک حصہ ہے ۔ کشن ریڈی نے دعوی کیا کہ این پی آر کا طریقہ کار 2010 میں یو پی اے نے شروع کیا تھا اور این ڈی اے حکومت اسی طریقہ کو برقرار رکھے ہوئے ہے ۔