این ڈی ایم سی نے ہیلتھ لائسنس فیس میں اضافہ کا اعلان کیا

   

نئی دہلی: نئی دہلی میونسپل کونسل (ایم ڈی ایم سی) علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں چھوٹے کیوسک /اسٹال، مدر ڈیری بوتھ، واٹر ٹرالی کو چھوڑ کر باقی زمروں میں لائسنس فیس میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ این ڈی ایم سی نے ایک بیان میں آج کہا کہ این ڈی ایم سی علاقہ میں کاروباری سرگرمیوں جیسے ہوٹل،، ریستوراں، کافی شاپ، لاجنگ ہاوس، مٹھائی کی دکانیں اور یومیہ کھانے پینے کا سامان فروخت کرنے والے چھوٹے اسٹال/کیوسک کو چلانے کے لئے مختلف ٹریڈ لائسنسوں کو جاری کرنے یا تجدید کے لئے ہیلتھ لائسنس فیس میں سالانہ اضافہ کو 23اگست 2018کے کونسل کے فیصل کے مطابق یکم اپریل 2021سے نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلہ کے تحت چھوٹے کیوسک /اسٹال، مدر ڈیری بوتھ، واٹر ٹرالی وغیرہ کے لئے کوئی اضافہ نہیں کیا جارہاہے ۔ باقی زمروں میں بھی کم از کم اضافہ 100روپے سے لیکر 1700روپے سالانہ کیا جائے گا، لیکن اس میں پانچ ستارہ ہوٹل شامل نہیں ہوں گے ۔نئی دہلی میونسپل کونسل ا س سال ہیلتھ لائسنس کے لے تقریباً 200معاملات پر کارروائی کرے گی۔