ایوانکاٹرمپ اور ان کے شوہر کی دولت کا تخمینہ

   

نیویارک،3جنوری(سیاست ڈاٹ کام)صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد واشنگٹن آنے سے پہلے ہی وہ عالیشان مکانات اور عادتوں کے مالک تھے ۔ وائٹ ہاؤس میں یہ جوڑا بطور مشیر کام کرنے کی کوئی تنخواہ نہیں لیتا ، صدر ٹرمپ کے دورصدارت کے پہلے سال میں ان کی مبینہ آمدنی کم از کم 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرس رہی ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کی خالص دولت کا تخمینہ 30 کروڑ ڈالرس ہے جبکہ جیئرڈ کشنر کی خالص دولت 80 کروڑ ڈالرس کے لگ بھگ ہوسکتی ہے ۔ جہاں تک اخراجات کی بات ہے تو ایوانکا اور جیئرڈ کشنر واشنگٹن کے علاقے کیلو راما میں 7000 مربع فٹ مکان کے کرائے کی مد میں ماہانہ 15 ہزار ڈالرس ادا کرتے ہیں ۔ واشنگٹن آنے سے پہلے ان کی رہائش گاہ نیویارک میں ٹرمپ بلڈنگ میں چار بیڈ روم کا پینٹ ہاؤس تھا ، توقع ہے کہ وائٹ ہاوس سے ان کی واپسی یہیں ہوگی ۔ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایوانکا اور کشنر کے پاس موجود آرٹ کلیکشن کی مالیت 2.5 کروڑ ڈالرس ہے ۔ یہ جوڑا نہ صرف فلاحی کاموں کے لیے بھی وقتاً فوقتاً رقم عطیہ کرتا رہتا ہے بلکہ سیر و تفریح خصوصاً اسکیئنگ کا بھی شوقین ہے ۔

نیپال سے منشیات اسمگل کرنے والے دو ہندوستانی گرفتار
کھٹمنڈو۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال پولیس نے جمعرات کے روز 235 کیلوگرام منشیات اسمگل کرنے کی پاداش میں دو ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کا تعلق ہندوستان کی ریاست یو پی سے تھا۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ منشیات ایک کنٹیز میں منعقل کررہے تھے۔ ہمالین ٹائمز نے پولیس کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔ دونوں ہندوستانیوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ جس ٹرک میں منشیات لیجائی جارہی تھی اسے ضبط کرلیا گیا ۔