ایوان میں ڈیموکریٹس کی دیوار کی تعمیر کے بغیر شٹ ڈائون ختم کرنے ووٹنگ

   

واشنگٹن۔4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹس نے ایوان میں اپنی اکثریت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک ایسے منصوبے کو منظوری دی جس کے ذریعہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مجوزہ میکسیکو دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے بغیر شٹ ڈائون کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پارٹی سطح پر کی گئی ووٹنگ اس وقت ہوئی جب ٹرمپ وائٹ ہائوس کے بریفنگ روم میں اچانک پہنچ گئے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹس ٹرمپ کے مجوزہ تعمیر دیوار کے منصوبہ کو ناکام بنانے کی مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔ دریں اثناء ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ سینیٹ ری پبلیکنس اپنے جوابات ’’ہاں‘‘ میں دے رہے ہیں اور اس طرح بارڈر بل کو منظور کروانے کوشاں ہیں جو دراصل گزشتہ ماہ ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کئے گئے ۔