ایودھیا ثالثی پیانل کی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش

,

   

نئی دہلی۔ یکم اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا اراضی تنازعہ کیس میں ثالثی کیلئے تشکیل شدہ تین رکنی پیانل نے اپنی رپورٹ جمعرات کو سپریم کورٹ کو سربمہر لفافے میں پیش کردی ہے۔ یہ پیانل فاضل عدالت کے سابق جج خلیفۃ اللہ، روحانی گرو سری سری روی شنکر اور سینئر ایڈوکیٹ سری رام پنچو پر مشتمل ہے۔ ثالثی کے عمل کے نتیجہ پر پانچ رکنی دستوری بنچ جمعہ کو چیف جسٹس کی قیادت میں غور کرے گی۔ سمجھا جاتا ہے کہ خلیفۃ اللہ پیانل نے کیمرے کے ذریعہ ریکارڈ ثالثی عمل کی کارروائی میں ہونے والی پیشرفت کے تعلق سے عدالت کو رپورٹ دی ہے۔ جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس بی وی چندر چوڑ ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نذیر دستوری بنچ کے دیگر ارکان ہیں۔ بنچ نے کہا تھا کہ رپورٹ کی باتیں راز میں رکھی جائیں۔ 11 جولائی کو فاضل عدالت نے ثالثی عمل کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے کی روزانہ سماعت ہوسکتی ہے۔