ایودھیا فیصلہ سے قبل ایم پی پولیس کو بھی رخصت نہیں

   

بھوپال ، 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حساس نوعیت کے ایودھیا مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل مدھیہ پردیش میں تک پولیس عہدے داروں اور ملازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ تاحکم ثانی رخصت سے استفادہ نہ کریں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ 16 نومبر یا اس سے قبل متوقع ہے۔ ایودھیا اترپردیش کے ضلع فیض آباد میں واقع ہے۔ رخصت نہ لینے سے متعلق ایسی ہدایت یو پی میں پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔ اب ایم میں اسٹیٹ پولیس ہیڈکوارٹرس کے جمعہ کو جاری کردہ حکمنامہ میں تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹس آف پولیس اور دیگر پولیس آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی سربراہی میں پانچ ججوں کی بنچ طویل عرصہ سے معرض التوا رام جنم بھومی۔ بابری مسجد ملکیتی تنازعہ کا فیصلہ کرنے والی ہے۔