ایودھیا میں نئی مسجد کی تعمیر ترقی کا ضامن ہوگی،مقامی عوام کا ردعمل

   

فیض آباد ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد اراضی ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے اور ایودھیا میں مناسب مقام پر مسجد کیلئے 5 ایکر زمین الاٹ کرنے کے فیصلہ کے بعد ایودھیا کے مقامی عوام نے توقع ظاہر کی کہ یہاں تعمیر ہونے والی نئی مسجد ترقی لانے میں مدد کرے گی ۔ تقریباً 2000 افراد کی آبادی پر مشتمل یہ موضع جہاں پر مسجد کیلئے اراضی الاٹ کی گئی ہے یہاں کی عوام کا کہنا ہے کہ نئی مسجد ان کی زندگی میں نئی روشنی لائے گی ۔ اس علاقہ میں 4 مساجد پہلے سے موجود ہیں ۔ جامع مسجد بھی ہے جہاں پر لوگ نماز ادا کرتے ہیں ۔ 18 ویں صدی کے صوفی کے نام سے ایک مسجد موجود ہے ۔ اس موضع کی نصف آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے قریب ملٹی اسپیشالیٹی سرکاری دواخانہ اور ایک کالج ہونا ضروری ہے ۔