ایودھیا میں 18 لاکھ دیۓ جلا جائیں گے، روشنیوں کے تہوار میں وزیر اعظم مودی بھی شرکت کریں گے

   

ایودھیا میں یہ چھٹا موقع ہے جب دیپوتسو کی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پہلی بار وزیر اعظم نریندر مودی ذاتی طور پر اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ رام کی پیڈی میں 22,000 رضاکاروں کے ذریعہ 15 لاکھ سے زیادہ دیے روشن کیے جائیں گے۔ اہلکار نے بتایا کہ باقی دیے اہم چوراہوں اور مقامات پر روشن کیے جائیں گے۔