ایودھیا پر ہمارے خواب بہت جلد پورے ہونگے : وجئے روپانی

   

گاندھی نگر : گجرات کے چیف منسٹر وجئے روپانی نے کہا ہیکہ مقدمہ کی سماعت 18 اکٹوبر کو ختم ہوجائے گا … ایودھیا میں گہماگہمی ہے۔ روپانی نے جو جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے، کہا کہ ’’چنانچہ اب ایسا محسوس ہوتا ہیکہ بہت جلد ہمارے خواب پورے ہوجائیں گے‘‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس سپریم کورٹ میں رام مندر مقدمہ کی سماعت میں رخنہ اندازی کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے وعدے کی پابند ہے۔