ایوشمان کھرانہ یونیسیف سے منسلک

   

ممبئی 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)سے وابستہ ہوگئیہیں۔ ایوشمان کھرانہ اپنی فلموں کے انتخاب کے لئے مشہور ہیں۔مختلف سماجی مسائل پر فلمیں کرنے والے ایوشمان کھرانہ یونیسیف سے جڑکر عورتوں اور بچوں کی ترقی ، عورتوں اور بچوں کے تئیں جنسی جرائم کے خلاف بیداری پیدا کریں گے ۔ ایوشمان کھرانہ پاکسو ایکٹ پر بھی کام کریں گے ۔ پاکسو ایکٹ دراصل بچوں کے ساتھ جنسی جرائم اور اسمگلنگ کے معاملات پر نافذ ہوتا ہے ۔ایوشمان نے یونیسیف سے جڑنے پر کہا، ‘سماجی طور پر ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے میں ،ہمیشہ ان مسائل کو اٹھانا چاہوں گا جو معاشرے کے لئے ضروری ہیں اور جن پر فوری طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔